شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوب میں واقع پیغمبر اسلام کی نواسی سیدہ زینب کے مزار کے قریب ہونے والے بم حملوں میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سیدہ زینب کے مزار کے قریب ایک خود کش بم حملے کے ساتھ کار بم دھماکہ بھی ہوا ہے۔
ان بم دھماکوں کے نتیجے میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
سیدہ زینب کے مزار کو پہلے بھی شدت پسند گرہوں کی جانب سے نشانہ بنانے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔ اس برس کے اوائل میں مزار کے قریب ہونے والے دو دھماکوں کے نتیجے میں 150 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
دوسری جانب خطے بھر سے شعیہ جنگجوؤں کی شام آمد کا سلسلہ جاری ہے اور ان جنگجوؤں کا موقف ہے کہ وہ اس مزار کو خانہ جنگی سے بچانے کے لیے شام آ رہے ہیں۔