فرانس کی قومی ایئر لائن کے پائلٹوں نے چار روزہ ہڑتال شروع کر دی ہے جس کی وجہ سے فٹبال کے ہزاروں پرستاروں کے یورو کپ کے دوسرے روز منصوبے متاثر ہو سکتے ہیں۔
ایئر فرانس نے اپنی کم سے کم 30 فیصد پروازوں کو منسوخ کر دیا ہے۔تاہم ایئر فرانس کا کہنا ہے کہ وہ یورو کپ کے میچوں کی میزبانی کرنے والے شہروں میں پروازوں کو ترجیح دیں گے۔
فرانس کے پائلٹوں کی یونین چاہتی ہے کہ حکومت نئے لیبر قوانین کو ختم کرے جس سے اسے لوگوں کو نوکری دینے اور برخاست کرنے میں آسانی ہو۔
جب کہ ملک میں ٹرین سروس نے نو روز کی ہڑتال کے بعد اپنا کام دوبارہ شروع کیا ہے۔