امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں گلوکارہ کرسٹینا گریمی کو قتل کر دیا گیا۔
دی وائس میں شرکت سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ اورلینڈو میں کنسرٹ کر رہی تھیں۔
مقامی وقت کے مطابق رات دس بجے کنسرٹ کے دوران ان پر فائرنگ کی گئی۔
انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دو گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
کرسٹینا کو قتل کرنے کے بعد حملہ آور نے بھی خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق ایک اکیس سالہ آدمی نے گریمی پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے وقت
پلازے میں ایک سو بیس آدمی موجود تھے۔
کرسٹینا گریمی کے بھائی مرقس گریمی نے اپنی بہن کو بچانے کی کوشش کی مگر وہ کامیاب نہ ہو سکا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کرسٹینا گریمی کا پیچھا کررہا تھا۔ ملزم کے پاس دو پستول تھے اور اس کے پاس دو اضافی میگزین بھی تھیں۔ ملزم کے نام کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔