خبر رساں ادارے (اے پی) کے مطابق حملہ آوروں نے پیوبلا اسٹیٹ کے علاقے کوکس کیٹلان میں ایک خاندان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
فائرنگ کے نتیجے میں 5 خواتین، 4 مرد اور 2 لڑکیوں کی ہلاکت ہوئی جبکہ 2 بچوں کو زخمی حالت میں قریبی شہر تیہواکین کے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے
حکام نے بتایا کہ حملہ آور دوردراز پہاڑی گاؤں سے پیدل آئے تھے۔
حملہ آوروں میں سے 2 کی شناخت کی جاچکی ہے۔