کراچی میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارو ں نے مختلف کارروائیوں میں سیاسی جماعت کے کارکن اور ایک افغانی سمیت 13افراد کو پکڑ کر اسلحہ برآمد کرلیا
فرئیر اور سول لائن کے علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے ایک ملزم سمیت 11 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لیاری کھڈا مارکیٹ سے سیاسی جماعت کے کارکن کو گرفتار کیا، بلاول سندھی نامی شخص کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاہے
محمودآباد سے پولیس نے مشتبہ افغانی باشندے کو گرفتار کرلیا، جس سے لیپ ٹاپ،2 کیمرے،2 افغانی سمز اور ہزاروں روپے نقدی برآمد ہو ئی