پشاور میں پولیس نے ناکے پر نہ رکنے والے کار سواروں پرفائرنگ کردی جس سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا،لواحقین نے لاش تھانے کے باہر رکھ کر پولیس کے خلاف زبردست نعرے بازی کی ،پولیس نے فائرنگ کرنے والےدو اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ، انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے