عظیم باکسر محمد علی کو لاکھوں چاہنے والوں کی آہوں اور سسکیوں میں لوئی ول کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا
ان کے جسد خاکی کو گاڑیوں کے قافلے کی صورت میں قبرستان لے جایاگیا۔ اداکار ول اسمتھ، عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن مائیک ٹائسن اور لینوکس لیوس نے ان کے جنازے کو کندھا دیا
گھر سے قبرستان تک سڑک کے دونوں جانب ہزاروں لوگ اپنے ہیرو کو الواع کہنے کے لیے موجود تھے
قافلے میں لوگوں نے ہاتھ ہلا کر الوداع کیا اور گل پاشی کی
امریکی صدر براک اوباما نے ویڈیو پیغام کے ذریعے محمد علی کو خراج عقیدت پیش کیا
براک اوباما کا کہنا تھا کہ محمد علی صرف ان کے ہی نہیں پوری دنیا کے ہیرو تھے