زندگی میں کبھی بھی پیچھے مڑکردیکھنا نہیں چاہتی

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے کہاہے کہ میں زندگی میں پیچھے مڑکرنہیں دیکھنا چاہتی، زندگی میں جوکچھ بھی ہوتا وہ کسی نہ کسی مقصد کے تحت ہوتا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق باربی ڈول کترینہ کے لیے گزشتہ سال ذاتی زندگی اورپروفیشنل حوالے سے اچھا نہیں رہا، جہاں اداکارہ کی اپنے گہرے دوست رنیرکپورسے علیحدگی بھی ہوئی جب کہ وہ فلموں کے حوالے سے بھی کوئی خاص پرکارکردگی نہیں دکھاپائیں ۔اداکارہ سے جب ان کے ماضی اورمستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے پوچھا گیا تو کترینہ کا کہنا تھا کہ وہ زندگی میں کسی بھی چیز سے پیچھے بھاگنا نہیں چاہتی ہیں، انسان ہونے کے ناطے ہمیں زندگی میں خود آگے بڑھنا چاہیے جب کہ زندگی میں جو بھی ہورہا ہو اسے قبول کرنا چاہیے۔

زندگی میں کبھی بھی پیچھے مڑکردیکھنا نہیں چاہتی katrina kaif

انہوں نے کہا کہ وہ زندگی میں کبھی بھی پیچھے مڑکرنہیں دیکھنا چاہتی ہیں جب کہ زندگی میں جو کچھ بھی ہو چاہے محبت، علیحدگی، کامیابی ہویا ناکامی وہ کسی نہ کسی مقصد کے تحت ہوتا ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں ریلیزہونے والی کترینہ کی فلم’’ جگا جاسوس‘‘ بھی باکس آفس پر کوئی کمال نہ دکھا سکی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: