ناظم آباد میں مسجد کی چھت کا ایک حصہ گر گیا ، زخمیوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ، متعدد افراد ملبے تلے دب گئے
کراچی میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے لنڈی کوتل میں مسجد کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے ۔
حادثے کے وقت مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی جا رہی تھی کہ اسی دوران مسجد کا ایک حصہ نیچے آگرا جس کے نیچے دب کر 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔ مسجد میں 500 نمازیوں کی گنجائش ہے جن میں سے متعدد مسجد کے صحن کے علاوہ اس کی چھت پر بھی موجود تھے ۔
چھت گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور دیگر امدادی کارکن موقع پر پہنچ گئے ۔ نمازیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا
جامع مسجد عثمان کی چھت نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران گری،ذرائع کے مطابق چھت نمازیوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث گری
وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے،، وزیر اعلیٰ نے کمشنر سے رپورٹ طلب کرلی ہے
وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ بتایا جائے اگر مسجد زیر تعمیر تھی تو نماز کی اجازت کس نے دی،وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کو بھی علاج کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے
وزیر اعظم نواز شریف نے بھی کراچی میں مسجد کی چھت گرنے پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ،، انہوں نے واقعے میں شہید ہونے والوں کے ورثا سے اظہار تعزیت بھی کیا