عدالتی احکامات کے باوجود ماڈل گرل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی سیکریٹری داخلہ کو طلب کرلیا۔
جٹسس عقیل عباسی اور جسٹس ساجد بھٹی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ایان علی کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔
ایان کے وکیل قادرخان مندو خیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کی موکلہ کا نام ابھی تک ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ہے جو عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل سلمان طالب الدین نے عدالت کو بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد وفاقی سیکریٹری داخلہ کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ عدالت نے کہا ہے کہ سیکرٹری داخلہ پیش نہ ہوئے تو ان کے وارںٹ گرفتار جاری کیے جاسکتے ہیں۔