کراچی کے امتیاز سپر سٹور کی انتظامیہ نے ریلیف کے لئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے ٹریفک مسائل کی وجہ سے گلشن اقبال کراچی میں راشد مہناس روڈ پر سٹور کی برانچ کو دوپہر تین سے رات نو بجے تک بند رکھنے کا حکم دیا تھا۔
سٹور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سارا دن سٹور بند رکھنے کا حکم غیرقانونی ہے۔
ٹریفک کنٹرول کرنے کی ذمہ داری ٹریفک پولیس اور انتظامیہ کی ہے۔
سٹور کی بندش سے کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔