تحریک انصاف پارٹی فنڈ میں بے ضابطگیوں اور غیرملکی فنڈنگ پر مشکلات میں گھرنے لگی ہے۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے غیرملکی فنڈنگ اور پارٹی اکاؤنٹس کی تفصیلات اٹھارہ جولائی تک طلب کرلی ہیں۔
پارٹی فنڈز میں بے ضابطگیوں کے کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں بینچ نے کی۔
درخواست گزار اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے مزید تاخیر برداشت نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹھارہ جولائی کو فیصلہ نہ دیا تو الیکشن کمیشن باقاعدہ سماعت کرے گا۔