وزیردفاع خواجہ آصف کے غیرپارلیمانی الفاظ پر تحریک انصاف کی ایم این اے شیریں مزاری نے اسپیکر کو خط لکھ دیا۔
شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف نے ان کے بارے میں غیرپارلیمانی الفاظ استعمال کئے۔
ذاتیات پر حملہ ناقابل قبول ہے، وزیردفاع نے ذاتی طور پر معافی مانگنے سے بھی انکار کر دیا ہے۔
وہ اپنا استحقاق مجروح ہونے پر تحریک استحقاق جمع کرانا چاہتی ہیں۔