اولڈ ٹریفورڈ میں بارش اور شکست کے بادل ساتھ ساتھ

اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں انگلینڈ اور پاکستان کے کھیل میں بادل بھی اپنا کھیل کھیل رہے ہیں۔

میچ کا تیسرا دن بارش سے متاثر رہا وہیں پاکستانی ٹیم کے سر پر شکست کے بادل منڈلارہے ہیں۔

اولڈ ٹریفورڈ میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 589 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا تو پاکستانی بلے بازوں نے دل ہی چھوڑ دیا۔

anderson and shan masood

حفیظ، اظہر علی اور یونس جیسے تجربہ کار بلے باز اڑتالیس رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے۔ نائٹ واچ مین راحت علی  سات گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے۔

شان مسعود اور مصباح نے وکٹ پر رکنے کی کوشش کی، شان مسعود  انتالیس اور مصباح الحق باون رنز بنا سکے۔

broad and asad shafiq

وہاب ریاض نے  بہادری سے بیٹنگ کی لیکن ان کی بیٹنگ بھی پاکستانی ٹیم کا بیڑا پار نہ لگاسکی۔

پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 198 رنز ڈھیر ہوگئی۔

sarfraz losing wicket 2nd test

انگلینڈ نے فالو آن کرانے کے بجائے اپنی دوسری اننگز شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ تیسرے دن کے اختتام پر میزبان ٹیم ایک وکٹ کے نقصان پر 98 رنز بناچکی ہے۔ ایلکس ہیلز 24 رنز بناکر عامر کا شکار ہوگئے ہیں۔

انگلینڈ کو پاکستان پر 489 رنز کی برتری حاصل ہے۔ آثار بتارہے ہیں کہ اگلے دو دن پاکستانی ٹیم کے لیے کافی کٹھن ثابت ہوں گے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: