لارڈز کے ہیرو اولڈ ٹریفورڈ میں زیرو

لارڈز میں اپنی کامیابی سے سب کو چونکا دینے والی پاکستانی ٹیم اولڈ ٹریفورڈ میں اپنا روایتی کھیل پیش کررہی ہے۔

انگلش ٹیم کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی بولرز نے کچھ خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھائی۔ میزبان ٹیم نے پہلے دو دن میں جم کر بلے بازی کی اور 589 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔

cook and root

ایلسٹر کک کی سنچری اور جو روٹ کی ڈبل سنچری نے بتادیا ہے کہ پاکستانی بولرز کے لیے سیریز کتنی مشکل ہونے والی ہے۔

پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کا ٹاپ آرڈر فلاپ رہا تو دوسرے میں بھی وکٹ پر کھلاڑیوں کا رویہ کچھ بدلا نہیں۔ بلے باز آتے کیچ پکڑاتے اور پویلین واپس لوٹ جاتے۔ دوسرے دن کے اختتام تک چار کھلاڑی اپنی وکٹیں گنواچکے تھے۔

broad and asad shafiq

میچ کے تیسسرے دن بھی وکٹیں گرنے کا کچھ ایسا ہی سلسلہ جاری رہا۔ شان مسعود اور مصباح الحق نے وکٹ پر ٹکنے کی کوشش کی لیکن وہ بھی زیادہ دیر کامیاب نہ ہوسکے۔

azhar ali old trafford

بارش مدد کو نہ آئی تو اس ٹیسٹ میں پاکستان کی ہار یقینی نظر آرہی ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: