وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف لندن سے لاہور واپس پہنچ گئے۔
ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے عوام کا دعاؤں کے لئے شکریہ ادا کیا
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور قوم کے دعاؤں سے وزیر اعظم محمد نواز شریف تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں ۔
وزیر اعظم محمدنواز شریف کی صحتیابی کے لئے دعائیں کرنے پر قوم کے شکر گزار ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو جیسے کی ڈاکٹرز اجازت دیں گے وہ وطن واپس آ جائیں گے