نیویارک میں اقوام متحدہ کے مہاجرین اور تارکین وطن کے حوالے سے سمٹ پر خطاب میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان 30 لاکھ مہاجرین کا بوجھ 4 دہائیوں سے برداشت کر رہا ہے۔
رواں سال سمٹ میں اقوام عالم مہاجرین کو درپیش سنگین صورتحال کا نوٹس لے۔
مہاجرین کے مسائل کے سیاسی حل تلاش کرنے میں دنیا کی ناکامی افسوسناک ہے۔
پاکستان میں مہاجرین کی آمد سے سماجی اور سیاسی مسائل نے جنم لیا۔
مہاجرین کا بوجھ برداشت کرنے والی حکومتوں کی امداد بڑھائی جائے