برطانیہ میں جاری اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی نے جمہوریہ چیک کی اینڈریا کو ہرا دیا ہے۔
دونوں ٹینس پلیئرز کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔
آسٹریلوی کھلاڑی نے پہلا سیٹ با آسانی چھ صفر سے اپنے نام کر کےٍ برتری حاصل کر لی۔
لیکن جمہوریہ چیک کی حریف نے زبردست کم بیک کیا اور دوسرا سیٹ چھ چار سے جیت کر مقابلہ برابر کر دیا۔
تیسرے سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں نے فتح کیلئے خوب جان ماری۔ تاہم قسمت آسٹریلوی کھلاڑی پر مہربان ہو گئی۔
انہوں نے میچ میں چھ صفر، چار چھ اور چھ چار سے کامیابی سمیٹی۔۔