گلشن اقبال کراچی میں پولیس نے کارروائی کر کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔
گرفتار دہشت گردوں کے نام عبدالباسط اور نعمان ہیں۔ جنہوں نے کراچی کی بہترین درس گاہ سے تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔
دونوں دہشت گردوں نے افغانستان سے تربیت حاصل کی تھی۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں سے اینٹی ائیرکرافٹ گن، پانچ کلو بال بئیرنگ، ڈیٹونیٹر اور کریکر برآمد ہوئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ دونوں دہشت گرد کالعدم القاعدہ برصغیر کے اہم رکن ہیں۔
دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ہیں۔