پی آئی اے نے حکومت کی جانب سے اعلان کردہ کم ازکم اجرت کی ادائیگی کے احکامات کو نظر انداز کر دیا۔ اسلام آباد اور لاہور میں پیسنجر سروسز اسسٹنٹ کی ڈیلی ویجر آسامیوں کے لئے ساڑھے 13 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ مقرر کر دی گئی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے کچھ روز قبل بجٹ میں کم از کم اجرت 14ہزار روپے کا اعلان کیا گیا تھا۔ ائیر لائن انتظامیہ نے 7 جون کو دونوں شہروں میں اسسٹنٹس کی بالترتیب 50 اور 40 اسامیوں پر بھرتی کے احکامات جاری کئے۔ کنٹریکٹر کے ذریعے بھرتی ہونے والے 90 ملازمین ائیر لائن کے ائیرپورٹ سروسز ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت کام کریں گے