محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک رہےگا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، ژوب ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ لاڑکانہ، حیدر آباد اورشہید بینظیر آباد ڈویژن میں بعض مقامات پرآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے روزے داروں کو دھوپ میں نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے