یورو فٹبال کپ کا میلہ فرانس میں سج گیا ،،،،،یورپ کی بہترین 24ٹیموں کے درمیان ٹائٹل کیلئے جنگ آج سے شروع ہورہی ہے ،،،،اسپین کی ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی
میگا ایونٹ میں پہلی بار 16 کے بجائے 24ٹیمیں شریک ہیں ،،،،،
جنہیں چارچار کے چھ گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ،،،،،ہر گروپس سےدو دو ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی ،،،،،
گروپ میں تیسرے نمبر پر رہنے والی چار بہترین ٹیموں کو بھی ناک آؤٹ مرحلہ کھیلنے کا موقع ملے گا ،،،،،
اسپین کی ٹیم اعزازکادفاع کررہی ہے ،،،،،اوراس بار بھی اگر سپین ہی فاتح رہا تو ،،،،وہ ٹائٹل کی ہیٹ ٹرک کرنے والا پہلا یورپین ملک بن جائے گا ،،،،،
افتتاحی میچ میں آج میزبان فرانس کی ٹیم گروپ اے میں رومانیہ کامقابلہ کرے گی ،،،،،
مقابلے ایک مہینے تک فرانس کے دس شہروں میں جاری رہیں گے
یورو فٹبال کپ کو منی ورلڈ کپ کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے ،،،