یوئیفا یورو 2016 کے سپر اسٹارز

گیرتھ بیل

دنیا کے سب سے مہنگے کھلاڑی گیرتھ بیل اپنی کارکردگی کے زور پر ویلز کو پچاس برسوں بعد یورو کپ میں لے گئے ہیں۔ ریال میڈرڈ نے تین برس قبل گیرتھ بیل کو 100 ملین ڈالر کے عوض انگلش کلب ٹوٹنہم سے خریدا تھا۔

زلتان ابراہیمووچ

سویڈن کے کپتان زلتان ابراہیمووچ نے اپنی قومی ٹیم کے یورو کپ کے لیے کوالیفائی کرانے میں بہت اہم کردار ادا کیا۔وہ اپنے گروپ سے اگلے مرحلے میں پہنچنے کے لیے ٹیم کی واحد امید سمجھے جارہے ہیں

مڈ فیلڈر آندرے انیسٹا

اسپین کو ورلڈ کپ اور یورپ میں چیمپئن بنانے میں  مڈ فیلڈر آندرے انیسٹا کا کردار ہے ۔ اسپین یورو چیمپئین  میں ان ہی پر انحصار کررہی ہے

پوگبا فرانس

تجزیہ کا ر میزبان فرانس کو یورو کپ کی فیورٹ ٹیم قرار دے رہے ہیں۔ فرانس کی فتح کا انحصار مڈ فیلڈر پال پوگبا کی کارکردگی پر ہو گا۔

جیمی وارڈی انگلینڈ

یورو میں انگلینڈ کی امید یں اسٹرائیکر جیمی وارڈی سے وابستہ ہیں۔

میسو اوزل جرمنی

عالمی چیمپئین جرمنی کو مڈ فیلڈر میسو اوزل سے بہت توقعات ہیں۔

زردان شکیری سوئزرلینڈ

سوئٹزرلینڈ کی ٹیم کی کارکردگی کا دارومدار مڈ فیلڈر زردان شکیری پر ہو گا۔

کرسٹیانو رونالڈو پرتگال

پرتگال کی ٹیم کرسٹیانو رونالڈو کی طرف دیکھ رہی ہے۔

رابرٹ لیوانڈسکی پولینڈ

پولینڈ کےاسٹرائیکر رابرٹ لیوانڈسکی کا شمار یورپ کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ انھوں نے رواں سیزن میں جرمن کلب بائرن میونخ کی جانب سےکھلیتے بندس لیگا میں سب سے زیادہ گول سکور کیے۔

x

Check Also

بابر اعظم کا ٹی20بلاسٹ کیلئے سمرسیٹ کے ساتھ معاہدہ

بابر اعظم کا ٹی20بلاسٹ کیلئے سمرسیٹ کے ساتھ معاہدہ

مایہ ناز پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے آئندہ سیزن کیلئے سمرسیٹ ...

کیا رونالڈو کر پائے گا؟ پرتگالی اخباروں کا سوال

پرتگالی اخباروں کے صفحات دنیا بھر کی سیاست سے دور بس ایک سوال کر رہے ...

مسلسل شکست،انگلینڈ کا جرمن کوچ

یرگن کلنزمین نا صرف جرمنی کے عظیم فٹ بالر ہیں جو ورلڈ کپ جیتنے والی ...

%d bloggers like this: