یورو فٹبال کے اب تک 14 ٹورنامنٹس کھیلے گئے ہیں۔
اسپین کی ٹیم مسلسل تیسری مرتبہ اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لیے میدان میں اترے گی۔
سب سے زیادہ بار کامیابی جرمنی اور اسپین کے حصے میں آئی ہے اور دونوں ٹیموں نے تین تین مرتبہ یہ مقابلے جیتے ہیں۔
اس کے بعد فرانس کا نمبر آتا ہے جو دو بار یورو کا فاتح رہ چکا ہے۔
جبکہ سویت یونین، اٹلی، چیکو سلواکیہ، نیدر لینڈز، ڈنمارک اور یونان نے ایک ایک بار یہ ٹورنامنٹ جیتا ہے۔