پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں آندھی نے تباہی مچا دی، سوئی کی بگٹی کالونی میں گھر کی دیوار گرنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ کئی مقامات پر دیواریں اور سائن بورڈ گرنے سے 8 افراد زخمی ہوگئے۔ صادق آباد کے علاقے بنگلہ اچھا میں مکان کی دیوار گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔ راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں گرد آلو جھکڑ چل رہے ہیں۔ جنوبی پنجاب اور جنوبی سندھ میں آندھی سے بجلی کا ترسیلی نظام شدید متاثر ہوا ہے۔