حلیمہ قتل کیس کے ملزم رضوان نے سب کچھ اگل دیا ہے۔
ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ شادی کے اصرار پر حلیمہ کو قتل کیا۔
سفاک ملزم نے دوپٹے سے گلا گھونٹ کر حلیمہ کی جان لی۔
حلیمہ کو قتل کرنے کے بعد رضوان نے عبداللہ کو ایدھی سنٹر چھوڑا۔ معاملہ میڈیا پر آیا تو ملزم روپوش ہو گیا۔
گرفتاری سے بچنے کیلئے ملزم کئی موبائل فون سمیں استعمال کر رہا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق حلیمہ کے قتل میں رضوان کی بیوی کا کوئی کردار سامنے نہیں آیا۔
رضوان کو آج عدالت میں پیش کرکے باقاعدہ ریمانڈ لیا جائے گا۔