باکسنگ لیجنڈ محمد علی کی نماز جنازہ ان کے آبائی قصبے لوئی ول کے فریڈم ہال میں ادا کردی گئی۔
ان کے جنازے میں کئی عالمی رہنماؤں اور معروف شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر فریڈم ہال کے باہر بھی محمد علی کے پرستاروں کی بڑی تعداد جمع تھی۔
ترکی کے صدرطیب اردگان اور اردن کے بادشاہ عبداللہ خصوصی طور پر شریک ہوئے۔
محمد علی کی تدفین جمعے کو ہوگی جس میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن بھی شریک ہوں گے۔
امریکی صدر باراک اوباما نجی مصروفیات کے باعث الوداعی تقریب میں شرکت سے معذرت کر چکے ہیں۔
سابق ہیوی ویٹ چیمپئن لینوکس لیوس اور اداکار وِل سمتھ محمد علی کے جنازے کو کندھا دیں گے۔