ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل نڈال اس بار ومبلڈن نہیں کھیل رہے۔
دو بار کے ومبلڈن چیمپئن بائیں کلائی کی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔
انہوں نے اپنے فیس بک پیج پر شائقین کو اس خبر کی اطلاع دی۔
”جیسا کہ آپ کو اندازہ ہے کہ یہ ایک افسوس ناک فیصلہ ہے لیکن فرنچ اوپن میں زخمی ہونے والی میری کلائی کو ٹھیک ہونے کے لیے وقت درکار ہے۔”
چودہ گرینڈ سلیم ٹائٹل رکھنے والے نڈال کو گھٹنے، کمر اور کندھے کے بعد اب کلائی کی انجری ستارہی ہے۔
سابق عالمی نمبر ایک کو اسی انجری کے باعث پچھلے مہینے فرنچ اوپن کو دوسرے راؤنڈ کے بعد خیر باد کہنا پڑا تھا۔
برطانیہ کے سبز گھاس والے میدان پر نڈال کی چیتے جیسے پھرتی کو شائقین اس بار مس کریں گے۔