دپیکا پڈوکون نے ہالی ووڈ میں انٹری کے بعد فلموں اور اشتہارات میں کام کے لیے اپنے معاوضے میں اضافہ کردیا ہے۔
بالی ووڈ میں ڈمپل گرل کے نام سے مشہور اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ایک برانڈ کی تشہیر میں 3 دن کام کا معاوضہ 8 کروڑ مانگ لیا ہے۔
جس کے بعد وہ سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی شخصیات شاہ رخ خان، عامر خان، سلمان خان، بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی اورویرات کوہلی کے برابر آگئی ہیں
جبکہ اداکارہ کترینہ کیف اور پریانکا چوپڑا اشتہارات میں کام کرنے کا معاوضہ 3 کروڑوصول کرتی ہیں۔