کراچی میں عبداللہ کی ماں حلیمہ کے مبینہ قاتل کو کل سپر ہائی وے سے پکڑا گیا تھا ، دوسری طرف ایدھی سینٹر میں عبداللہ کا انتظار ہےکہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا ،،بچے کی حوالگی کے لئے اس کے والد نے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔
عبداللہ کی نانی نے عدالت کو بیان میں کہا ہے کہ انہیں بچے کی والد کو حوالگی پر کوئی اعتراض نہیں۔عدالت نے ایدھی سنٹر کو نوٹس کر سماعت ملتوی کر دی۔اب اگلی پیشی پر اس بات کا فیصلہ ہو گا کہ عبداللہ کس کے ساتھ گھر جائے گا۔