ایم کیو ایم فاروق ستار کے گھر کے محاصرے کے خلاف آج احتجاج کر رہی ہے تاہم کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھنے کی اپیل کے باوجود شہر میں کاروبار زندگی رواں دواں ہے ۔ ڈی جی رینجرز سندھ نے کہا ہے کہ عوام بلا جواز ہڑتال کی کال پر کان نہ دھریں۔
گلشن اقبال، صدر ٹاؤن، ملیر اور عزیز آباد سمیت مختلف علاقوں میں پٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشن کھلے ہوئے ہیں ، سحری کے اوقات میں فوڈ پوائنٹس بھی کھلے رہے۔
کورنگی ناصر جمپ کے قریب نامعلوم افراد نے گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور دکانیں بند کروا دیں تاہم رینجرز نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا۔ اس وقت کورنگی کے مختلف پیٹرول پمپ پر رینجرز اہلکار تعینات ہیں اور علاقے میں پبلک ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔