آسٹریلیا کی منافقانہ جمہوریت

میگن اینڈرسن

 

آسٹریلیوی انتخابات میں بھرپور گانا بجانا ہوا۔ ہر ایک نے اپنا کرداد ادا کیا لیکن کیا اسے جمہوریت کہا جا سکتا ہے، مجھ سمیت 6لاکھ 50ہزار سے زائد نیوزی لینڈ کے شہری آسٹریلیا میں رہے ہیں، ٹرانس ٹریول معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے ملک میں جاتے اور کام کرتے ہیں۔

اگر کوئی آسٹریلوی  شہر نیوزی لینڈ جائے تو ایک سال میں وہ ووٹ دے سکتا ہے، دو سال بعد اسے تمام سہولیات ملتی ہیں، 5سال بعد اسے شہریت مل جاتی ہے لیکن نیوزی لینڈ والوں کے ساتھ ایسا کچھ نہیں۔ معاہدے کے بعد  نیوزی لینڈ کے بہت سے لوگ آسٹریلیا میں آ کر رہائش پذیر ہوئے لیکن جیسے ہی آسٹریلیا کو لگا کہ معاہدے سے ان کے شہریوں کو مواقع میسر نہیں تو انہوں نے پالیسی تبدیل کر دی۔

نیوزی لینڈ سے آنے والے لوگوں پر فوری طور پر ٹیکس کو عائد کر دیا جاتا ہے لیکن انہیں کسی  طرح کی سہولت نہیں دی جاتی بلکہ ہر سال سینکڑوں نیزی لینڈ کے شہریوں پر مجرمانہ سرگرمیوں کا الزام لگا کر انہیں ملک بدر کر دیا جاتا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی اس کے خلاف آواز اٹھا رہی ہیں کیونکہ ہزاروں افراد ایسے ہیں جو  بچے کے طور پر آسٹریلیا  گئے، وہاں پلے بڑھے، تعلیم حاصل کی، شادیاں کیں، پھر نواسے نواسیوں والے بنے، لیکن وہ آج تک نیوزی لینڈ کے شہری ہیں۔ کیا یہ مذاق نہیں؟

آسٹریلیا نے حال ہی میں ایک نیا قانون بنایا جس کے تحت پانچ سال تک اگر کسی کی انکم 53 ہزار ڈالر رہی تو اسے شہریت مل  جائے گی لیکن اس کے باوجود ایک لاکھ کے قریب نیوزی لینڈ کے شہری پھر بھی آسٹریلیوی شہریت سے محروم رہیں گے۔آسٹریلوی الیکشن میں نسل پرستی کا رجحان بھی عام رہا اور سیاستدان کھل کر نیوزی لینڈ والوں کے خلاف بولتے رہے ۔ ان پر الزامات عائد کرتے رہے کہ وہ بوجھ ہیں۔

آسٹریلیا نیوزی لینڈ کے شہریوں کا خون تو چوستا ہے اور فوراً ٹیکس لینے دوڑ پڑتا ہے لیکن کوئی سہولت دینے کو تیار نہیں۔کئی دہائیوں سے ٹیکس دینے والے اب بھی ہیلتھ انشورنس حاصل نہیں کر سکے۔یہاں تک کے قومی ادارہ برائے معذوراں سے بھی نیوزی لینڈ کےشہریوں کو رقم نہیں ملتی۔ ان کے معذور بچے بھی سہولت حاصل نہیں کر سکتے کیونکہ جب تک 10 سال کے نہیں ہوں گے، انہیں مدد نہیں ملے گی۔

ایماندری سے کہوں تو آسٹریلیوں ہمیں کہتے ہیں کہ تمہارے سب سے بہترین دوست ہیں  لیکن ایسا نہیں ہے۔ کیویز کے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں کیا جا رہا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: