کویت میں آگ، پاکستانیوں اور ہندوستانیوں سمیت9 جاں بحق

کویت شہر سے 15 کلومیٹر دور فروانیہ کے علاقے میں ایک پرانی عمارت میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے پاکستانیوں اور ہندوستانیوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے ۔  فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق بیشتر اموات دم گھٹنے سے ہوئیں اور مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ عمارت میں ایمرجنسی ایگزٹ نہ ہونے سے حادثہ پیش آیا۔ ایک ایک کمرے میں درجنوں لوگ موجود تھے جس کے باعث بھگدڑ مچی اور 23 افراد زخمی ہیں۔

ادھر مقامی میڈیا کے مطابق پاکستان میں مرنے والوں کا تعلق میاں چنوں کے ایک خاندان سے ہے ۔ میتیں پاکستان لانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔
میاں چنوں میں شہید روڈ کے رہائشی محمد خالد نے بتایا کہ اس کی والدہ ، دو بھائی محمد آصف ، محمد طارق ، بھابیاں اور بچے 15 سال سے کویت کے شہر فراوانیا میں مقیم تھے ۔ گزشتہ روز شارٹ سرکٹ کی وجہ سے گھر میں آگ لگ گئی ۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: