بلاول والد اور پھوپھی کے اثاثے بتائیں ،نثار

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں وزر داخلہ چودھری نثار نے کہا کہ جنہوں نے ملک کو لوٹا وہ کیسے ایمانداری کا راگ الاپ رہے ہیں۔الزامات لگانے والے یہ تو پوچھے کہ سرے محل کس کا ہے۔حکومت کے پاس اختیار نہیں کہ کرپشن کے حوالے سے تحقیقات کرے۔انتقامی سوچ رکھنے والے یہ تو سوچیں حکومت نہیں نیب تحقیقات کرتی ہے۔بلاول سے کوئی پوچھے کہ اس کے والد،پھوپھی اور دیگر شخصیات کے اربوں روپے کے اثاثے ہیں۔کبھی انہوں نے ان اثاثوں میں کوئی ٹیکس جمع کرایا؟وزیر اعظم خود اس حوالے سے متفق ہیں کہ پانامہ پر تحقیقات ہونی چاہیے۔

سیکیورٹی پر گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حالات کی خرابی میں بھارت کی ہندوں انتہاپسند جماعتیں ملوث ہیں۔ ایران ن نے کلبھوشن اور اس کے ساتھی رضوان کی آخری بار ایران میں موجودگی اور ان کی نقل و حرکت کے حوالے سے تمام تفصیلات فراہم کر دی ہے ۔رینجرز کو تین ماہ تک حراست میں رکھنے کے اختیارات دینے کے حوالے سے اپوزیشن سے مشاورت شروع کر دی ہے ۔مشاورت کے بعد کراچی میں رینجرز کو اختیارات دیئے جائیں گے ۔افغان مہاجرین کے حوالے سے وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس ہو گا  جس میں آ رمی چیف بھی شرکت کریں گے

مریم نواز شریف کے بارے میں انہوں نے کہا کہ  مریم نواز کے کسی بھی اجلاس کی صدارت کے حوالے سے باتیں قیاس آرائیاں ہیں۔مریم نواز ابھی باقاعدہ سیاست میں نہیں آئیں۔غیر ملکی سفراور ملاقاتیں بطور وزیراعظم کے ایک خاندان رکن کی حیثیت سے ہوئیں

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: