پاکستان عوامی تحریک کا وزیر اعظم کی نا اہلی کیلئے ریفرنس

تحریک  انصاف اور  پیپلزپارٹی  کے بعد   عوامی تحریک  بھی الیکشن کمیشن    پہنچ گئی۔

وزیر اعظم کی نااہلی   کے  لیے    ریفرنس دائر میں اثاثے  چھپانے پر آرٹیکل 62،63 کے تحت کارروائی کا مطالبہ،ریاست کے ساتھ وزیر اعظم کی وفاداری مشکوک   ہونے کا الزام، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر بھی منسلک ہے۔

عوامی تحریک کی جانب سے دائر ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ پانامہ لیکس  سے ثابت ہوگیا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے اور بچوں کے اثاثے چھپائے۔ اس اقدام سے آئین کے  آرٹیکل پانچ کے تحت انکی ریاست سے وفاداری مشکوک ہو  گئی ہے۔ نواز شریف آرٹیکل باسٹھ کے تحت صادق اور امین بھی  نہیں رہے ۔

ریفرنس میں یہ مؤقف  بھی  اختیار گیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں چودہ افراد  قتل اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔ اس واقعے کے بعد  بھی وزیر اعظم وزارت عظمی کے عہدے  کیلئے اہل نہیں رہے

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: