یووو کپ: کوارٹر فائنل مرحلہ آج سے شروع ہوگا

یورو کپ 2016 کا پہلا کوارٹر فائنل آج پولینڈ اور پرتگال کے درمیان کھیلا جائےگا، سب کی نظریں ٹاک آف دی ٹاؤن کرسٹیانو رونالڈو پر ہیں جبکہ پولینڈ کو میچ جیتنا ہے تو رونالڈو کے ساتھ ساتھ قریسما اور نینی کو قابو میں رکھنا ہوگا۔

پرتگال اور پولینڈ کے درمیان ہونے والے میچ کےلئے تمام تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں،مارسے اسٹیڈیم ہاؤس فل بکڈ ہےاور فینز اپنی اپنی ٹیموں کو اسپورٹ کرنے کے لئے بے چین دکھائی دیتے ہیں۔

ناک آؤٹ مرحلے میں پرتگال نے کروشیا کو ایک صفر سے شکست دی جبکہ پولینڈ نے سوئٹزرلینڈ کو پینالٹی ککس پر ہرایا۔

آج ہونے والے کوارٹر فائنل کے لئے سب کی نظریں کرسٹیانو رونالڈو پر لگی ہیںجو اب تک ٹورنامنٹ میں کوئی بھی کارنامہ انجام نہیں دے سکے لیکن پولینڈ کے خلاف سب ہی امید کررہے ہیں کہ ان کی اسٹرائیک ،پرتگال کو سیمی فائنل میں پہنچا سکتی ہے ۔

دوسری جانب سخت ٹریننگ میں مصروف پولینڈ کی ٹیم کے کوچ کا کہنا ہے کہ جیتنا ہے تو رونالڈو،نینی اور قریسما کو قابو کرنا ہوگا۔

x

Check Also

بابر اعظم کا ٹی20بلاسٹ کیلئے سمرسیٹ کے ساتھ معاہدہ

بابر اعظم کا ٹی20بلاسٹ کیلئے سمرسیٹ کے ساتھ معاہدہ

مایہ ناز پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے آئندہ سیزن کیلئے سمرسیٹ ...

کیا رونالڈو کر پائے گا؟ پرتگالی اخباروں کا سوال

پرتگالی اخباروں کے صفحات دنیا بھر کی سیاست سے دور بس ایک سوال کر رہے ...

مسلسل شکست،انگلینڈ کا جرمن کوچ

یرگن کلنزمین نا صرف جرمنی کے عظیم فٹ بالر ہیں جو ورلڈ کپ جیتنے والی ...

%d bloggers like this: