امریکہ کے سابق پروفیشنل باکسر جارج فورمین نے محمد علی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ’محمد علی آپ کو ان سے پیار کرنے پر مجبور کرتے تھے۔‘
جارج فورمین کا مزید کہنا تھا: ’ وہ ایک بہترین شخص تھے، آپ باکسنگ کو بھول جائیں، وہ ٹی وی اور میڈیا پر آنے والے دنیا کی بہترین شخصیات میں سے ایک تھے۔
‘
محمد علی نے سنہ 1974 میں ہونے والے باکسنگ کے معروف مقابلے ’دی رمبل ان دی جنگل‘ میں جارج فورمین کو شکست دی تھی۔
امریکی باکسر جارج فورمین کا کہنا ہے کہ محمد علی بہت خوبصورت تھے ، وہ ہمیشہ سے ہی خاص رہے۔‘
جارج فورمین اور محمد علی کے درمیان 42 برس پہلے ہونے والے اس مقابلے کو کھیل کے کسی بھی مقابلے میں سب سے زیادہ مشہور لمحات میں سے ایک کے طور پر کہا جاتا ہے۔
محمد علی کے باکسنگ مقابلوں کے پروموٹر ڈان کنگ نے کہا کہ ’یہ میری زندگی کے لیے ایک دکھ کا دن ہے، میں نے ان سے پیار کرتا تھا، وہ میرے دوست تھے۔ علی کبھی نہیں مرےگا۔‘
ڈان کنگ کے مطابق ’مارٹن لوتھر کنگ کی طرح محمد علی کی روح زندہ رہے گی۔ وہ دنیا کے لیے کھڑے ہوئے۔‘
سابق عالمی چیمپیئن مینی پیکیاؤ نے محمد علی کو یاد کتے ہوئے کہا کہ ’ ہم ایک بڑی شخصیت سے محروم ہو گئے ہیں۔ محمد علی کی صلاحیتوں سے باکسنگ سے زیادہ انسانیت کو فائدہ پہنچا۔‘
سابق عالمی چیمپیئن فلوئڈ مےویدر کے مطابق ’کوئی دوسرا محمد علی نہیں آئے گا۔ دنیا بھر کی سیاہ فام برادری کو ان کی ضرورت تھی۔ وہ ہماری آواز تھے۔‘
سابق عالمی چیمپیئن بیری نے باکسنگ کے بادشاہ کو اس طرح یاد کیا ۔’ہر کوئی محمد علی کی وجہ سے باکسنگ کرنا چاہتا تھا۔ وہ بہت خوبصورت، خدا ترس اور کھیلوں کی دنیا کے بہترین کھلاڑی تھے
سابق عالمی چیمپیئن ٹونی بیلیو نے محمد علی کو ’ دنیا کا سب سے بڑے کھلاڑی اور اصلی ہیرو قرار دیا
سابق عالمی چیمپیئن جوز نے کلے کو کچح یوں یاد کیا’ اب کوئی دوسرا محمد علی کبھی نہیں آئے گا۔ وہ سپر سٹار تھے۔‘
محمد عل یکا چار بار انٹرویو کرنے والے برطانوی صحافی مائیکل پارکنسن نے نے محمد علی کو باکسنگ کا سب سے بڑا سٹار قرار دیا۔
پارکنسن کہتے ہیں: ’ وہ راک سٹار اور غیر معمولی شخص تھے، میں نے ان سے بڑا دلکش اور خوبصورت شخص کبھی نہیں دیکھا۔‘
سابق برطانوی وزیرِ اعظم ٹونی بلیئر نے محمد علی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’محمد علی نہ صرف رنگ میں چیمپیئن تھے، وہ شہری حقوق کے بھی چیمپیئن اور بہت سے لوگوں کے لیے رول ماڈل تھے۔‘
امریکہ کے سابق صدر بل کلنٹن نے محمد علی کلے کو یاد کیا کہ ’جب انھوں نے سنہ 1960 میں اولمپک گولڈ میڈل جیتا تو باکسنگ کے شائقین کو پتہ چل گیا تھا کہ وہ خوبصورتی اور انداز، رفتار اور قوت کا وہ امتزاج دیکھ رہے ہیں جو دوبار دیکھنے کو نہیں ملے گا۔‘