برازیل میں اولمپک مشعل کو بجھانے کی کوشش

ریو اولمپکس کی مشعل کا ان دنوں برازیل میں سفر جاری ہے۔
ماراکاہو نامی قصبے میں جب اولمپک مشعل پہنچی تو ایک شخص نے پانی کی بالٹی ڈال کر اسے بجھانے کی کوشش کی۔
پولیس نے 27 سالہ شخص کو موقع پر سے گرفتار کرلیا۔ پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچانے کے جرم میں ملزم کو چھ ماہ سے تین سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم نے اس کام کو ایک مذاق قرار دیا ہے جس کی اس نے دوستوں کے ساتھ شرط لگارکھی تھی۔
ملزم کو ضمانت پر رہائی مل چکی ہے۔
مقامی اولمپک کمیٹی کی جانب سے اس واقعہ پر ابھی کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔

x

Check Also

بابر اعظم کا ٹی20بلاسٹ کیلئے سمرسیٹ کے ساتھ معاہدہ

بابر اعظم کا ٹی20بلاسٹ کیلئے سمرسیٹ کے ساتھ معاہدہ

مایہ ناز پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے آئندہ سیزن کیلئے سمرسیٹ ...

کیا رونالڈو کر پائے گا؟ پرتگالی اخباروں کا سوال

پرتگالی اخباروں کے صفحات دنیا بھر کی سیاست سے دور بس ایک سوال کر رہے ...

مسلسل شکست،انگلینڈ کا جرمن کوچ

یرگن کلنزمین نا صرف جرمنی کے عظیم فٹ بالر ہیں جو ورلڈ کپ جیتنے والی ...

%d bloggers like this: