ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کا میلہ سج گیا

لندن کے گھاس والے ٹینس کورٹ میں سفید لباس پہنے ہاتھوں میں ریکٹ تھامے کھلاڑی ایکشن میں آگئے ہیں۔

ٹینس کی دنیا کے بڑے مقابلے میں آج پہلے راؤنڈ کے میچ کھیلے گئے۔

عالمی نمبر ایک اور دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ نے برطانوی کھلاڑی جیمز وارڈ کو آسانی سے ہرادیا۔ سرب کھلاڑی کی جیت کا سکور 0-6 ، 6-7 اور 4-6 رہا۔

جوکووچ کی نظریں اس بار بھی ومبلڈن ٹائٹل پر ہیں۔ اس سے پہلے وہ رواں سال کے دو گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت چکے ہیں۔ تیسرا ٹائٹل جیتنے پر وہ روڈ لیور کا 1969 کا ریکارڈ برابر کریں گے۔

سپین کے رافیل نڈال اس بار ومبلڈن نہیں کھیل رہے۔ کلائی زخمی ہونے کے باعث وہ فرنچ اوپن بھی بیچ میں چھوڑ گئے تھے۔

x

Check Also

بابر اعظم کا ٹی20بلاسٹ کیلئے سمرسیٹ کے ساتھ معاہدہ

بابر اعظم کا ٹی20بلاسٹ کیلئے سمرسیٹ کے ساتھ معاہدہ

مایہ ناز پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے آئندہ سیزن کیلئے سمرسیٹ ...

کیا رونالڈو کر پائے گا؟ پرتگالی اخباروں کا سوال

پرتگالی اخباروں کے صفحات دنیا بھر کی سیاست سے دور بس ایک سوال کر رہے ...

مسلسل شکست،انگلینڈ کا جرمن کوچ

یرگن کلنزمین نا صرف جرمنی کے عظیم فٹ بالر ہیں جو ورلڈ کپ جیتنے والی ...

%d bloggers like this: