برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی باکسر محمد علی کے خاندان کے ایک شخص نے تدفین کی خفیہ ویڈیو بنائی تھی جو بہت جلد ریلیز کی جائے گی۔ محمد علی کے جنازے میں دنیا بھر سے شخصیات نے شرکت کی تھی۔ برطانوی اخبار کے مطابق خفیہ ویڈیو کا محمد علی کی بیوہ کو علم نہیں تھا اور اس ویڈیو کا دورانیہ سات منٹ کا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ خفیہ ویڈیو کی فروخت 10 لاکھ ڈالر میں ہو سکتی ہے