نیب غیر قانونی اقدام کر رہی ہے، سعید غنی

سینیٹر جاوید عباسی کی زیرصدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی قانون وانصاف کا اجلاس ہوا

اجلاس میں نیب میں متعدد افسران کو قائم قام چارج دیئے جانے کےمعاملے پر غور کیا گیا

سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ نیب قواعد کے مطابق کسی افسر کو 3 ماہ سے زائد قائمقام کاچارج نہیں دیا جاسکتا۔زائد مدت کے لئے کسی افسر کو قائم قام چارج دینے کی حکومت سے منظوری لینا لازم ہے۔نیب میں کئی افسران ڈیڑھ سال سے ایسے عہدوں پر کام کر رہے ہیں۔چیئرمین نیب نے حکومت سے اجازت لئے بغیر تمام افسران کو قائم قام چارج دے رکھا ہے۔نیب وزیراعظم اور وزراء کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال پر ریفرنسز دائر کر رہا ہے۔چیئرمین نیب خود غیر قانونی قدم اٹھاکرقانون کے ساتھ سنگین مذاق کر رہے ہیں۔

وزیرقانون زاہد حامد نے کہا کہ نیب میں افسران کو قائمقام چارج دینے کی روایت درست نہیں۔نیب میں 3 ماہ بعد ایک دو روز کا وقفہ دے کر افسران کو دوبارہ قائم قام چارج دے دیا جاتا ہے۔ یہ غلط پریکٹس نیب کے ساتھ باقی اداروں میں بھی جاری ہےختم کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ باقاعدہ منظوری لینے  کے لئے ریفرنس وزیراعظم کو بھجوا دیا گیا ہے۔کمیٹی نے نیب میں ڈیپوٹیشن پر کام کرنے والے اور ضم ہونے والے تمام افسران کی فہرست طلب کر لی

x

Check Also

حکومت نے رواں برس کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کردیا

رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 44 ہزار 415 روپے مقرر کیا گیا ہے، ...

ملالہ ارب پتی بن گئیں

    برطانوی  میڈیا رپورٹس کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی ارب پتی ...

سوشلستانی ہوشیار،امریکی ویزےکے لیے سوشل میڈیا  کی پروفائل بھی بتانا ہوگی

امریکا جانے والے خواہشمندوں کو اب  سوشل میڈیا پر  زیادہ محتاط رہنا ہوگا۔ امریکہ میں ...

%d bloggers like this: