انگلینڈ سیریز کے دوران سنٹرل کنٹریکٹ نہ دینے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے دوران سنٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ مؤخر کردیا۔ نئے سنٹرل کنٹریکٹ ایک بار پھر تین ماہ کی تاخیر سے دیئے جائیں گے۔ اس دوران کئی سینئر کھلاڑیوں کے مستقبل کے بارے میں صورتحال واضح ہوجائے گی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ کی تیاری کے لئے کمیٹی قائم کردی ہے جو اس پر کام کررہی ہے۔

اس سے پہلے پی سی بی نے دورہ انگلینڈ کے دوران کھلاڑیوں کو سنٹرل  کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا تھا، قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ 30 جون کو ختم ہو رہے ہیں۔

کھلاڑیوں نے انگلینڈ روانگی سے قبل ٹور کنٹریکٹ پر  دستخط کئے  ہیں۔

ہیڈ کوچ مکی آرتھر، چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر کو ذمہ داریاں سنبھالے زیادہ عرصہ نہیں ہوا ۔ وہ نئے سنٹرل کنٹریکٹ دینے سے پہلے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔

اس کے علاوہ چند کرکٹرز کا مستقبل غیر یقینی کی صورت حال سے دوچار ہے جن میں مصباح الحق اور شاہد آفریدی شامل ہیں۔

یہ کھلاڑی دورہ انگلینڈ کے بعد کرکٹ سے منسلک نہیں رہتے تو انہیں سال بھر کا کنٹریکٹ دینے کی کوئی منطق نہیں ہوگی، ان وجوہات کی بنیاد پر اب کرکٹ بورڈ انگلینڈ کی سیریز کے بعد کنٹریکٹ دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔

x

Check Also

بابر اعظم کا ٹی20بلاسٹ کیلئے سمرسیٹ کے ساتھ معاہدہ

بابر اعظم کا ٹی20بلاسٹ کیلئے سمرسیٹ کے ساتھ معاہدہ

مایہ ناز پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے آئندہ سیزن کیلئے سمرسیٹ ...

کیا رونالڈو کر پائے گا؟ پرتگالی اخباروں کا سوال

پرتگالی اخباروں کے صفحات دنیا بھر کی سیاست سے دور بس ایک سوال کر رہے ...

مسلسل شکست،انگلینڈ کا جرمن کوچ

یرگن کلنزمین نا صرف جرمنی کے عظیم فٹ بالر ہیں جو ورلڈ کپ جیتنے والی ...

%d bloggers like this: