عید الفطر7 جولائی کو ہوگی، ماہر فلکیات

ماہر فلکیات پروفیسر محمد حمزہ نعیم نے پیش گوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ 30 روزوں پر مشتمل ہوگا اور عیدالفطر یکم شوال سات جولائی بروز جمعرات کو ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ شوال کا نیا چاند 4 جولائی بروز پیر کی سہ پہر 4 بجے پیدا ہو گا اور اس شام بوقت نماز مغرب اس کی عمر صرف 3 گھنٹے 22منٹ ہو گی۔

5 جولائی بروز منگل کی شام چاند کی عمر27 گھنٹے اور ویسٹ ہوری زون میں لیگ ٹائم 45 منٹ جبکہ بوقت نماز مغرب کراچی، کوئٹہ، چارسدہ اورپشاور میں 38 منٹ ہوگا۔

چاند نظر آنے کے لئے اس کا افق پر دورانیہ کم از کم 50 منٹ ہونا ضروری ہے، اس لئے 5 جولائی بروز منگل کو چاند نظر آنا ممکن نہیں۔

شوال کا چاند 30 روزوں کے بعد 6 جولائی بروز بدھ کی شام ملک کے اکثر علاقوں میں بآسانی دیکھا جا سکے گا۔

x

Check Also

حکومت نے رواں برس کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کردیا

رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 44 ہزار 415 روپے مقرر کیا گیا ہے، ...

ملالہ ارب پتی بن گئیں

    برطانوی  میڈیا رپورٹس کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی ارب پتی ...

سوشلستانی ہوشیار،امریکی ویزےکے لیے سوشل میڈیا  کی پروفائل بھی بتانا ہوگی

امریکا جانے والے خواہشمندوں کو اب  سوشل میڈیا پر  زیادہ محتاط رہنا ہوگا۔ امریکہ میں ...

%d bloggers like this: