پاک سرزمین پارٹی نے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین سید مصطفی کمال، صدر انیس احمد قائمخانی، سیکریٹری جنرل رضا ہارون، اور سینئر وائس چیئرمین انیس احمد خان ایڈووکیٹ ہیں۔ تمام عہدوں کی مدت چار سال ہوگی اس کے بعد انٹرا پارٹی انتخابات ہوں گے۔
پارٹی کے ترجمان افتخار عالم نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے دیگر عہدیداروں میں سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر صغیر احمد، وائس چیئرمین وسیم آفتاب، وائس چیئرمین اشفاق منگی، وائس چیئرمین افتخار رندھاوا، سیکریٹری انفارمیشن افتخار عالم، جوائنٹ سیکریٹری بلقیس مختار،ڈپٹی سیکریٹری محمد رضا، ڈپٹی سیکریٹری عطاء اللہ کرد جبکہ ساجد راشد رند اور ڈاکٹر موہن ارکان ہوں گے۔
افتخار عالم نے کہا کہ جیسے جیسے لوگ ملک بھر سے پارٹی میں شامل ہوتے جائیں گے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے عہدیداروں اور ارکان میں اضافہ ہوتا جائے گا۔