وزارتِ داخلہ نے حساس اور سنگین مقدمات میں گرفتار ملزموں کے ویڈیو بیانات ٹی وی چینلز پر نشر ہونے سے پیدا ہونے والی صورتحال کے تدارک کے لئے پیمرا سے رابطہ کر لیا ہے اور مستقبل میں اس رجحان کو روکنے کیلئے پیمرا قوانین میں ترمیم کی سفارش کی ہے۔
وزارت داخلہ کی تجویز کو اتھارٹی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا اور قانونی ماہرین سے اس بارے میں مشاورت بھی کی جائے گی۔
وزارتِ داخلہ نے تفتیشی عمل کے دوران ملزمان کی ویڈیوز نشر ہونے پرشدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس طرح کی ویڈیوز پر تبصروں کو تفتیشی عمل میں بے جا مداخلت اور ملزمان کے میڈیا ٹرائل سے تشبیہ دی ہے۔