کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نامعلوم افراد نے خلیق احمد نامی ایک شخص کو گولی مار ہلاک کر دیا ہے۔
خلیق احمد ڈاکٹر تھے اور انکا تعلق احمدی جماعت سے تھا۔ واقعہ پولیس تھانہ گلزارِ ہجری کی حدود میں پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق رات نو بجے کے بعد خلیق احمد کلینک پر موجود تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے اندر داخل ہو کر انھیں فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔
25 دن پہلے بھی اسی علاقے میں احمدی جماعت سے تعلق رکھنے والے داؤد احمد کو اس وقت قتل کردیا تحا جب وہ اپنے گھر کے باہر بیٹھے تھے