اُچ شریف میں مزارات پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب نے معروف تاریخی شہر اُچ شریف میں مزارات پر حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق خفیہ اطلاع پر اُچ شریف کے نواحی گاؤں مخدوم پور پر چھاپہ مارا گیا اور لشکر جھنگوی کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار دہشت گردوں کے نام جاوید ، مولوی آصف اور مقصود احمد بتائے جاتے ہیں ، ان کے قبضے سے دو کلو گرام بارودی مواد اور دو آئی ای ڈیز ملی ہیں ۔

ضلع بہاولپور میں واقع اُچ شریف کا شمار قدیم اور اہم مذہبی شہروں میں ہوتا ہے ، یہاں حضرت جلال الدین سرخ پوش بخاری سمیت کئی صوفیا کے مزارات ہیں ،

x

Check Also

حکومت نے رواں برس کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کردیا

رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 44 ہزار 415 روپے مقرر کیا گیا ہے، ...

ملالہ ارب پتی بن گئیں

    برطانوی  میڈیا رپورٹس کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی ارب پتی ...

سوشلستانی ہوشیار،امریکی ویزےکے لیے سوشل میڈیا  کی پروفائل بھی بتانا ہوگی

امریکا جانے والے خواہشمندوں کو اب  سوشل میڈیا پر  زیادہ محتاط رہنا ہوگا۔ امریکہ میں ...

%d bloggers like this: