بالی ووڈ کی متنازع بننے والی فلم’اڑتا پنجاب نےانڈین بکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیئے،
فلم نے ریلیز کے پہلے تین دن میں33کروڑ80 لاکھ کا کامیاب بزنس کرلیا۔
ہندوستانی پنجاب میں نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے
رحجان پر بننے والی فلم میں کرینہ کپور، عالیہ بھٹ، شاہد کپور اور دلجیت دوسانجھ نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔