سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کےرکن دلاور قریشی اور اسپیکر آغا سراج کے درمیان دلچسپ جملوں کاتبادلہ ہوا
متحدہ کے دلاور قریشی نے کہا سندھ کے عوام کو بجٹ کے نام پر ٹوپی کرائی جارہی ہے
جس پر اسپیکر آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ انہیں ٹوپی چاہئےتو ٹوپیاں بہت ہیں
ابھی بات ختم نہیں ہوئی تھی کہ ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے دلاور قریشی کو بیٹا کہہ کر پکارا۔
اس جملے پر دلاور قریشی نے بھی پوری طرح فائدہ اٹھایا اور شہلا رضا کو اماں کہہ دیا
سندھ اسمبلی کے ایوان میں دلچسپ فقرے بازی روز کا معمول بن گئی ہے