سلمان خان نے بھارتی اخبار مڈ ڈے کو انٹر یو میں بتایا کہ بالی وڈ انڈسٹری پر ٹیکسوں کی بھرمار ہے۔ لیکن پھر بھی ان کے بارے میں کوئی فکر نہیں، یوں لگتا ہے کہ سرکار ہم پر لعنت بھی نہیں بھیجتی۔ بھارت میں جب قحط پڑتا ہے یا کوئی مصیبت آتی ہے تو ہمیں فنڈ اکٹھے کرنے کے لئے آگے کر دیا جاتا ہے۔ لیکن ہم پر برا وقت آئے، لوگ تنگ کریں یا دھمکیاں دیں تو ہمیں کوئی بچانے نہیں آتا۔ بالی وڈ ستارے آسان ترین ہدف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کی ہم سے ذاتی لڑائی ہوتی ہے لیکن وہ عدالتوں میں جا کر فلموں کو رکواتے ہیں اور حکومت کچھ نہیں کرتی۔بھارتی حکام ہمیں تحفظ دینے میں ناکام ہو گئے ہیں۔ سلمان خان فلم انڈسٹری سے بھی نالاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹری ایک سمت میں نہیں چل رہی۔ ہر ایک اپنی مرضی سے فیصلے کرتا ہے، حالانکہ مل کر چلنے میں سب کا فائدہ ہے۔
انہوں نے انڈسٹری کے بارے میں کہا کہ یہاں تو ایک ہی قانون ہے، نیچے کھینچو سالے کو۔